the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
امریکہ کے نئے صدر ڈونالڈ ٹرمپ آج رات ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی سے فون پر بات کریں گے۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ٹرمپ کے آج کے پروگرام میں اس بات کی جانکاری دی گئی ہے۔ ٹرمپ صدر بننے کے بعد اب تک دنیا کے چار اعلی رہنماؤں سے بات کر چکے ہیں۔ مودی پانچویں غیر ملکی لیڈر ہوں گے جن سے وہ بات کریں گے۔ وائٹ ہاؤس کی طرف سے جاری پروگرام کے مطابق صدر ٹرمپ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی سے واشنگٹن ڈی سی کے وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے فون پر بات کرنے والے ہیں۔ اس وقت ہندوستان میں رات کے ساڑھے گیارہ بج رہے ہوں



گے۔

ٹرمپ نے 21 جنوری کو کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اور میکسیکو کے صدر اینرک پینا نیتو سے بات کی تھی۔ انہوں نے اتوار کو اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو سے بات کی تھی اور کل انہوں نے مصر کے صدر عبد الفتح السیسی سے فون پر بات کی۔
آٹھ نومبر کو ہوئے امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج آنے کے بعد ٹرمپ کو جیت کی مبارکباد دینے والوں میں مودی بھی تھے۔ اپنی انتخابی مہم کے دوران بھی ٹرمپ کئی بار ہندوستان سے تعلقات مضبوط کرنے پر زور دے چکے ہیں۔ امریکہ میں رہ رہے ہند نژاد لوگوں نے بھی بڑی تعداد میں ٹرمپ کی حمایت کی تھی۔


اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.